
شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے درمیان طلاق سے متعلق بڑی پیشگوئی سامنے آگئی۔
ماہر نفسیات جان ہیوز نےاپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ’کنگ چارلس سوم کے وقت سے پہلے اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کے امکانات سے شہزادہ ہیری کی جانب سے ایک چونکا دینے والا فیصلہ سامنے آئے گا‘۔
اُنہوں نے کہا کہ’میرے خیال میں 7 سالوں کے اندر ہی کنگ چارلس کو احساس ہوجائے گا کہ وہ صرف اس سادہ سی وجہ کی بنیاد پر اپنے عہدے سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں کہ ان کی موت کے بعد ان کی سرکاری طور پر آخری رسومات کی ادائیگی پر لاکھوں پاؤنڈز ضائع نہ ہوں‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’میں دیکھ رہا ہوں کہ اگلے دو سالوں میں میگھن اور ہیری کے درمیان علیحدگی ہوجائے گی‘۔
جان ہیوز نے کہا کہ’میں دیکھ رہا ہوں کہ ہیری برطانیہ واپس آئیں گے اور کنگ چارلس شاہی خاندان میں ہیری کو ان کی شاہی ذمہ داریاں دوبارہ سونپ دیں گے‘۔
Comments are closed.