مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ جنگ اور جیو نیوز پر حملہ صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔
ایک بیان میں آفاق احمد نے کراچی شہر کی معروف شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع جنگ اور جیو نیوز کے مرکزی دفتر پر حملے کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ غنڈہ عناصر کو کراچی پر مسلط کرنے کی قیمت جنگ اور جیو کو ادا کرنی پڑتی ہے۔
ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ جنگ اور جیو نیوز کے مرکزی دفتر پر حملہ صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ شہر کو عملاً دہشت گردوں کے حوالے کردیا گیا ہے، عوام محفوظ ہے اور نہ میڈیا ہاؤسز۔
Comments are closed.