شہری کو حبس بیجا میں رکھنے کے الزام پر دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
کراچی پولیس کے ترجمان کے مطابق اینٹی وائلینٹ کرائم سیل نے گرفتار اہلکاروں سے مغوی شہری کا موبائل فون برآمد کرلیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اہلکار فرید ایس ایس پی سٹی ریزرو میں اہلکار ہے، جبکہ حبیب پولیس لائن کندھکوٹ میں تعینات ہے۔
ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی نے اہلکار فرید کو نوکری سے برخاست کر دیا۔
ترجمان کے مطابق اہلکاروں نے شہری کو حبس بیجا میں رکھا اور رقم لے کر چھوڑا تھا۔
Comments are closed.