شہری کے قتل کے کیس میں لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ و دیگر کی بریت سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔
ملزم عزیر بلوچ اور شاہد کی بریت کے خلاف پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے اپیل دائر کی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے شریک ملزم شاہد کو نوٹس جاری کر دیا۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم عزیر بلوچ اور شریک ملزمان کو ٹرائل کے بغیر بری کیا گیا، بریت کالعدم قرار دے کر کیس ٹرائل کے لیے دوبارہ اے ٹی سی کو بھیجا جائے، اے ٹی سی کو حکم دیا جائے کہ کیس کا ٹرائل سن کر فیصلہ کرے۔
واضح رہے کہ عزیر بلوچ اور دیگر پر 2012ء میں فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے کا الزام ہے۔
Comments are closed.