جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شہزاد اعوان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں شہری کے گھر میں داخل ہوکر تشدد اور قتل کی دھمکیاں دینے کے کیس میں عدالت نے ایم پی اے شہزاد اعوان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے شہزاد اعوان کے خلاف مقدمے میں بی کلاس رپورٹ مسترد کردی اور ساتھ ہی ملزم کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا۔
عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو بھی ملک شہزاد اعوان کے وارنٹ گرفتاری سے آگاہ کردیا ہے۔
عدالت نے اسپیکر سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ایم پی اے شہزاد اعوان کی گرفتاری کے لیے پولیس سے تعاون کیا جائے۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزمان کی گرفتاری اور پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
Comments are closed.