امریکا کے ایک شہری نے 127 کلوگرام وزن کم کرکے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
ڈیلٹن نامی 27 سالہ شخص کا وزن تقریباً 515 پاؤنڈ (233 کلوگرام) تھا لیکن اس نے حیران کن حد تک 280 پاؤنڈ (127 کلوگرام) وزن کم کر کے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
موٹاپے کے باعث ڈیلٹن کو چلنے میں ہمیشہ مشکلات کا سامنا رہا، اس وجہ سے وہ مجبوراً آن لائن ٹیکسی میں سفر کرتا تھا جس کے اسے روزانہ تقریباً100ڈالر خرچ کرنے پڑتے تھے۔
شہری کو سوتے ہوئے بھی مسلسل دشواریاں پیش آتی رہیں اور بالآخر اس نے بڑے مسئلے سے چھٹکارا حاصل کرلیا۔
Comments are closed.