اتوار 14؍ربیع الاول 1445ھ یکم؍اکتوبر 2023ء

شہریوں نے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا مطالبہ کردیا

شہریوں نے پیٹرول کی قیمت مزید کم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ کہتے ہیں 26 روپے بڑھا کر 8 روپے کم کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سے مہنگائی میں کوئی کمی نہیں آ ئے گی۔

یاد رہے کہ آج سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کر دی گئی۔ پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 11 روپے لیٹر کم کر دی گئی۔ نئی قیمت 318 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول پر 60 روپے اور ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.