بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے کا امکان

سینیٹ الیکشن میں وزیر مملکت شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے کا امکان پیدا ہوگیا، دوسرےبیلٹ پیپر کیلئے ریٹرننگ افسر کو درخواست دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیر مملکت شہریار آفریدی نے ریٹرننگ افسر کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کچھ دن سے میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی، الیکشن کی تیاری کے حوالے سے پارٹی اجلاسوں میں شرکت نہیں کرسکا تھا۔

ایوان بالا سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے انتخابی میدان سج گیا، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے،

شہریار آفریدی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جب میں ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا تو آپ سے، آپ کے اسٹاف سے پوچھا، تاہم آپ کا عملہ مجھے گائیڈ کرنے میں ناکام رہا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شہریار آفریدی نے اپنے بیلٹ پیپر پر دستخط کردیے تھے۔

دوسری جانب ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شہریار آفریدی نے ووٹ ڈالنے کےبعد درخواست دی ہے، بیلیٹ پیپر پر مہر کے سوا کوئی نشان نہیں لگایا جاسکتا۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بیلٹ پیپر پر دستخط کر دینے سے ووٹ مسترد تصور کیا جائے گا، ووٹ کاسٹ کرنے سے پہلے غلطی کا پتا لگنے پر آر او نیا بیلٹ پیپر دے سکتا ہے، ووٹ کاسٹ ہونے کے بعد دوبارہ بیلٹ پیپر جاری نہیں کیا جاسکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.