جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع، وزیرِ اعظم ناراض

سینیٹ کے انتخاب میں وزیرِ مملکت شہر یار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے پر وزیرِ اعظم عمران خان ان سے سخت ناراض ہو گئے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے شہریار آفریدی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سب کو طریقہ کار بتایا گیا تھا کہ ووٹ کیسے کاسٹ ہوتا ہے، آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنا چاہیئے تھی۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ آپ کو نہیں پتہ کس طرح ووٹ کاسٹ کرتے ہیں، آپ ایم این اے ہیں، اس طرح کی غلطی کیسے کر دی؟

اس موقع پر شہر یار آفریدی وزیرِ اعظم عمران خان کو تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شہریار آفریدی نے ووٹ ڈالنے کے بعد درخواست دی ہے، بیلیٹ پیپر پر مہر کے سوا کوئی نشان نہیں لگایا جاسکتا۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بیلٹ پیپر پر دستخط کر دینے سے ووٹ مسترد تصور کیا جائے گا، ووٹ کاسٹ کرنے سے پہلے غلطی کا پتا لگنے پر آر او نیا بیلٹ پیپر دے سکتا ہے، ووٹ کاسٹ ہونے کے بعد دوبارہ بیلٹ پیپر جاری نہیں کیا جاسکتا۔

دوسری جانب وزیر مملکت شہریار آفریدی نے ریٹرننگ افسر کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ کچھ دن سے میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی، الیکشن کی تیاری کے حوالے سے پارٹی اجلاسوں میں شرکت نہیں کرسکا تھا۔

شہریار آفریدی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جب میں ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا تو آپ سے، آپ کے اسٹاف سے پوچھا، تاہم آپ کا عملہ مجھے گائیڈ کرنے میں ناکام رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.