پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی درخواست پر ریٹرننگ افسر نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
واضح رہے کہ شہریار آفریدی نے قومی اسمبلی میں اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے مروجہ طریقہ کار پر عمل نہیں کیا تھا، جس کے باعث ان کے ووٹ کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
اپنے ووٹ کے غلط کاسٹ کیے جانے پر شہریار آفریدی نے ریٹرننگ افسر کو درخواست دی اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ کچھ دن سے میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی، الیکشن کی تیاری کے حوالے سے پارٹی اجلاسوں میں شرکت نہیں کرسکا تھا۔
شہریار آفریدی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ جب میں ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا تو آپ سے، آپ کے اسٹاف سے پوچھا، تاہم آپ کا عملہ مجھے گائیڈ کرنے میں ناکام رہا۔
تاہم اب ریٹرننگ افسر نے شہریار آفریدی کی تحریری درخواست کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
ریٹرننگ افسر نے کہا کہ وہ درخواست پر فیصلہ بعد میں کریں گے۔
واضح رہے کہ شہریار آفریدی نے امیدوار کے سامنے خانے میں ترجیحی نمبر کی بجائے دستخط کیے تھے۔
شہریار آفریدی نے بیلٹ پیپر دوبارہ دینے کی درخواست دے رکھی ہے۔
Comments are closed.