نانگا پربت سے لاپتہ کوہ پیما شہروز کاشف کے والد نے آرمی چیف سے مدد کی اپیل کر دی۔
شہروز کاشف کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے نے گزشتہ روز نانگا پرپت سر کی تھی، اب اس کو ریسکیو آپریشن کرکے تلاش کیا جائے۔
والد شہروز کاشف نے بتایا کہ بیٹے سے ٹریکر کے ذریعے7350 فٹ کی بلندی تک رابطہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ شہروز 20 سال کی عمر میں بڑے بڑے کارنامے انجام دے کر پاکستان کا نام روشن کرچکا ہے، اس نے کنچن جنگا چوٹی سر کرکے فوجی شہداء کے نام کی تھی۔
والد شہروز کاشف کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ جلد آپرشن کرکے میرے بیٹے کو تلاش کیا جائے۔
واضح رہے کہ کوہ پیما شہروز کاشف نے منگل کی صبح نانگا پربت چوٹی سر کی تھی جبکہ موسم کی خرابی کے دوران وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ واپس آرہے تھے۔
دوسری جانب براؤٹ پیک سر کرنیوالے شریف سدپارہ بھی انتہائی بلندی سے گر کر لاپتہ ہوگئے ہیں، ان کے اہل خانہ نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سرچ آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments are closed.