بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز گِل کے کپڑوں میں خون آلود دھبے نظر آئے ہیں: فیصل چوہدری

غداری کے مقدمے میں گرفتار شہباز گِل کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز گِل کے کپڑوں میں خون آلود دھبے نظر آئے ہیں۔

یہ بات شہباز گِل کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گِل نے عدالت کو خطرے سے آگاہ کیا ہے، انہیں خطرہ ہے کہ جسمانی ریمانڈ پر بھیجا تو شاید عدالت دوبارہ انہیں نہ دیکھ سکے۔

اسلام آباد کی عدالت نے غداری کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ تشدد کو ایک آرگنائز طریقے سے کیا جاتا ہے، شہباز گِل پر قائم مقدمے کی منسوخی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

شہباز گِل کے وکیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کے پاس ثبوت نہیں، گرفتاری اور پرچہ قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ شہباز گِل کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انہیں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزم شہباز گِل کو 2 روز بعد جمعے کو دوبارہ پیش کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.