بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز گِل کی پیشی پر PTI کارکنان کے نعرے، عدالت کا اظہارِ برہمی

تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گِل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی وکلاء اور کارکنان کے عدالت میں نعرے لگانے پر عدالت کی جانب سے اظہارِ برہمی کیا گیا ہے۔

شہباز گِل اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش ہوئے۔

شہباز گِل نے عدالت کے روسٹرم پر آ کر کہا کہ مجھے رات دیر سے کیس کا معلوم ہوا، میں ساڑھے 3 بجے لاہور سے نکلا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری عینک، ممبر شپ کارڈ اور دیگر سامان درکار ہے کیونکہ میں سفر کرتا ہوں، میرا اسلحے کا لائسنس بھی پولیس کے پاس ہے، سیکیورٹی کا انتظام حکومت نے نہیں دیا ہوا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ ٹرائل نہیں ہے، ٹرائل تب ہوگا جب چارج لگے گا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گل کی رہائی انصاف اور جمہوریت کی فتح ہے۔

پی ٹی آئی وکلاء اور کارکنان کے نعرے لگانے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے وکلاء کو خاموش رہنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ امید ہے آپ کے ساتھی عدالت کے باہر نعرے لگائیں گے، میرے سامنے نہیں۔

شہباز گِل نے ٹرائل معاملے پر وکالت نامہ جمع کرانے کی مہلت مانگ لی جس کے بعد کیس کی سماعت ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.