بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز گِل کیخلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا کیس، سماعت 29 ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

شہباز گِل کے خلاف غیر قانونی اسلحہ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوئی۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے عدالت میں مقدمے کا چالان پیش نہیں کیا جا سکا۔

اسلام آباد کی عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما شہباز گِل کے مزید 7 روز کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے اسلام آباد پولیس کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر مکمل چالان پیش کیا جائے۔

اس کے ساتھ ہی عدالت نے کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ شہباز گِل کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.