اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے شہباز گل کی گرفتاری کے بعد رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گرفتاری نہیں اغوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ کیا ایسی شرمناک حرکتیں کسی جمہوریت میں ہو سکتی ہیں؟ سیاسی کارکنوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا گیا اور سب ہمیں امپورٹڈ حکومت کو قبول کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
یہ گرفتاری نہیں، سراسر اغواء ہے! کسی جمہوریت میں کیا ایسے شرمناک واقعات ممکن ہیں؟ سیاسی کارکنان سے دشمنوں کا سا سلوک روا رکھا جارہا ہے۔ اور یہ سب بیرونی پشت پناہی سےمسلط کی جانےوالی مجرموں کی سرکار کو ہم سے تسلیم کروانے کیلئے کیا جارہا ہے۔ pic.twitter.com/3NYS1BCjtf
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 9, 2022
اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓنے ایک ظالم کی فوج جو تعداد میں ان سے کہیں بڑھ کرتھی، کا سامنا کرتے ہوئے باطل(جھوٹ)کیخلاف حق و سچ پر ڈٹ جانے کی پاداش میں کربلا میں اپنے اہلِ بیت اور ساتھیوں سمیت جانوں کے نذرانے پیش کئے۔
ظلم اور جھوٹ کیخلاف حق و انصاف کی سربلندی کیلئے سرگرداں تمام افراد کیلئے یہ عظیم ترین قربانی ایک متاثر کن مثال، مینارۂ نور ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 9, 2022
ظلم اور جھوٹ کیخلاف حق و انصاف کی سربلندی کیلئے سرگرداں تمام افراد کیلئے یہ عظیم ترین قربانی ایک متاثر کن مثال مینار نور ہے۔
Comments are closed.