
وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل پر حملے میں ملوث ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔
واقعہ میں ملوث تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
پولیس اہلکار ملزمان کو لے کر تھانے روانہ ہوگئی ہے، ملزمان میں عتیق ،طارق اور غلام عباس شامل ہیں۔
واضح رہے کہ شہباز گل پر لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں دو انڈے اور سیاہی پھینکی گئی، شہباز گل کے ماتھے اور ہاتھ پر سیاہی لگی۔
شہباز گل نے کہا کہ اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے، یہ غنڈہ گردی ہے، ہم ایک تھپڑ کےجواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے۔
Comments are closed.