بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز کے بدبو دار کپڑے بلاول بھی نہیں خریدے گا، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل شانگلہ میں ایک شخص کہہ رہا تھا کہ وہ اپنے کپڑے بیچ دے گا، اس کے بدبو دار کپڑے بلاول بھی نہیں خریدیں گے۔

ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری کے علاوہ تمام جماعتیں انتخابات کے لیے تیار ہیں، جے یو آئی ف، ن لیگ الیکشن مہم کے لیے نکل گئی ہیں، پاکستان کو بچانا ہے تو الیکشن کروانا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ  میرے خلاف 11 جگہ پر مقدمہ درج کروایا گیا میں نہیں گھبرایا، یہ دو ووٹوں کی اکثریت کی حکومت ہے، یہ پاکستان کی زندگی اور موت کی تحریک ہے، فوج ملکی سلامتی کی ضامن ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈیزل اس ملک کا صدر بننا چاہتا ہے، عمران خان کو غیر ملکی سازش کا نشانہ بنایا گیا، کل اے این ایف نے 15 شہادتیں پیش کیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قسمت میں جیل لکھی ہے، جو وزیر اعظم بنا ہے اس پر کرپشن کے کیسز ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.