شہباز شریف کے وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہونے کے مناظر سامنے آگئے۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سبکدوش وزیر اعظم شہباز شریف کو الوادع کیا۔
سبکدوش وزیراعظم سے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ملاقات ہوئی، انوار الحق کاکڑ نے اپنے صاحبزادے سے بھی سبکدوش وزیراعظم شہباز شریف کو ملوایا۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سبکدوش وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور ملک و قوم کیلئے ان کی خدمات کو سراہا جبکہ شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس سے روانگی سے قبل افسران اور عملے سے بھی ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
11 اپریل 2022 کو شہباز شریف نے وزیر اعظم کے طور پر ذمہ داری سنبھالی تھی اور 14 اگست 2023 کو وہ ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے۔
Comments are closed.