بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف کےخلاف توہین عدالت کی کارروئی میرا مقصد نہیں ہے، اٹارنی جنرل پاکستان

اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے معاملے پر شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروئی اُن کامقصد نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ  ہمارا مقصد عدالتی حکم پر عملدرآمد کروانا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر اٹارنی جنرل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان  نے کہا کہ شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ میڈیکل رپورٹس سے متعلق تمام چیزوں کو مکمل کریں۔

خالد جاوید خان نے کہا کہ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے ڈاکٹرز کی رپورٹ جمع کروائی جائیں، چاہتے ہیں معاملہ کورٹ میں جائے بغیر حل ہوجائے۔

  انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، جس کی بنیاد پر وہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو جعلی کہہ سکیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.