قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کمیونسٹ پارٹی چین کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سی پی سی کی کامیابیاں بلاشبہ تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔
چینی صدر شی جن پنگ اور چین کے عوام کے نام پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سی پی سی کے قیام کو سو سال مکمل ہونا ایک تاریخی موقع ہے۔
کمیونسٹ پارٹی چین نے تدبر سے مشکلات کا کامیابی سے سامنا کیا، سی پی سی اور اس کی قیادت ہر آزمائش میں پورا اتری ہے۔
انہوں نے کہاکہ چین کو عالمی معاشی اور فوجی اسٹرٹیجک طاقت میں تبدیل کر دیا، بڑھتی عدم مساوات کی خلیج عالمی برادری کے تعاون سے ختم کی جا سکتی ہے۔
سی پی سی اور اس کی گورننگ پالیسیز دنیا کے لئے قابل تقلید مثال ہیں۔
Comments are closed.