پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ڈسکہ سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی نوشین افتحار کو مبارک باد دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ نے بڑی جرات سے ووٹ چور ی اور حکمران جماعت کی لاقانونیت کا مقابلہ کیا۔
شہبازشریف نے این اے 175 ڈسکہ سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار کو ٹیلی فون کیا اور ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دی۔
صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے ووٹ دینے کے ساتھ اس کا پہرہ بھی دیا۔
دوسری طرف قومی وطن پارٹی (کیو ڈبلیو پی) کے سربراہ آفتاب احمد شیرپاؤ نے شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور ان کی رہائی پر انھیں مبارک باد دی۔
دونوں رہنماؤں نے ملکی مسائل پر رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔
Comments are closed.