پنجاب وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا، جس کو شہباز شریف نے آ کر روک دیا تھا جس وجہ سے ان پر مقدمہ ہوا۔
پنجاب حکومت کے موبائل ایپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ شہباز شریف کو 41 کروڑ کا ہرجانہ دینا پڑا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب میں نے چارج سنبھالا اور آئی ٹی کا پوچھا تو کوئی محکمہ ہی نہیں تھا، رشوت کے خاتمے کے لیے ایپ بڑی کارآمد ہو گی، کم وقت میں بہت بڑا کام کیا ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ گھر میں بیٹھی پڑھی لکھی خواتین بھی اس ایپ کا استعمال کر سکتی ہیں، پرائیوٹ سیکٹر کو بھی اس میں شامل کریں گے، ملازمت کے مواقع ملیں گے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز، ریونیو، ہیلتھ کارڈ، ٹوارزم، صنعت بھی اس میں شامل ہے، اس میں لوکل گورنمنٹ کو رکھا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ نکاح کی رجسٹریشن بھی اس کا ایک حصہ ہے، 600 بیڈ پر مشتمل اسپتال بھی بنانے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.