بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف کو حاضری سے استثنیٰ، حمزہ پیش

لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کر لی۔

مسلم لیگ نون کے رہنما، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے قوم سے 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا، 50 ہزار گھر ہی دے دیتے، یہ سلیکٹڈ بھی ہیں اور ریجیکٹڈ بھی ہیں۔

احتساب عدالت کے جج نسیم ورک نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی مزید سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی۔

مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس کے باعث پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے شہباز شریف کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کر لی۔

شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ نیب نے اس کیس میں ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ابھی اس کیس میں مزید4، 5 گرفتاریاں ہونی ہیں۔

عدالت نے ریفرنس پر مزید سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.