بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

احسن اقبال نے کلبھوشن پر سوال اٹھا دیا

مسلم لیگ نون کے رہنما سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے سوال اٹھا دیا کہ کیا بھارت کسی پاکستانی جاسوس کے لیے کلبھوشن جیسا قانون منظور کرے گا؟

وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلبھوشن کا معاملہ قومی سلامتی کا ہے، اپوزیشن کو قومی سلامتی کا ادراک کیوں نہیں ہے؟ یہ پاکستان کی ریڈ لائن ہے، بل ایک آدمی کے لیے پاس نہیں ہوا، پاکستان عالمی عدالت میں کیس جیت چکا ہے، ہم نے اس قانون سازی کے ذریعے بھارت کے ہاتھ کاٹ دیئے ہیں۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ دشمن ملک کے جاسوسوں کو این آر او دے کر کسی ملک کی پارلیمنٹ اپنے منہ پر کالک نہیں ملتی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ دشمن ملک کے جاسوس کے نام سے قانون پاس کر کے ملک کی عزت اور پارلیمنٹ کا وقار خاک میں ملا دیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپنی حکومت جاتی دیکھ کر عمران خان نے اپنے ساتھیوں کو این آر او دینا شروع کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.