جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

شہباز شریف کا منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

مسلم لیگ نون کے رہنما شہباز شریف نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، انہوں نے اپنی درخواست میں نیب کو فریق بنایا ہے۔

شہباز شریف نے اپنے وکیل امجد پرویز کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکا ہے، ٹرائل جاری ہے، کئی ماہ سے جیل میں قید ہوں، تمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے نیب نے کوئی ریکوری نہیں کرنی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹرائل باقاعدگی سے جوائن کرتا رہوں گا عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.