arduino led hookups carolina sweets hookup hotshot 4 foot by 8 foot solar panel hookup office hookup hookup que significa hookup Stafford CT

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے بجٹ میں زراعت پر توجہ دی، چوہدری شجاعت

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے بجٹ میں زراعت پر توجہ دی، اس سے پہلے زراعت پر خاطر خواہ کام نہیں کیا گیا۔

چوہدری شجاعت نے وزیراعظم شہباز شریف کی کھل کر تعریف کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے حکومت اور اپوزیشن میں 10 سال سے زائد عرصہ گزارا، عوامی مسائل کو سمجھتے ہیں۔

صدر ق لیگ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں کسانوں، زمینداروں کے لیے عملی کام کیا گیا ہے، وزیرخزانہ نے بجٹ میں سادہ اور عوامی زبان استعمال کی۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں صارفین کو براہِ راست فائدہ پہنچانے کے اقدامات کیے گئے۔

انہوں نے تجویز دی کہ فصلوں کے بیج کو امپورٹ کرنے کی بجائے پاکستان میں اُگایا جائے تاکہ کسان کو فائدہ ہو۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر سالک حسین، صوبائی وزیر ملک احمد خان اور چوہدری شافع حسین بھی ملاقات میں شریک تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری شجاعت حسین نے ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.