بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف نے کوئی حلف نامہ نہیں دیا، رانا ثنا اللّٰہ

مسلم لیگ (ن ) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف سے متعلق شہباز شریف نے کوئی حلف نامہ نہیں دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نواز شریف کو واپسی کے لیے مجبور نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کوئی حلف نامہ نہیں دیا، ن لیگی صدر نے صرف یہ لکھا کہ نواز شریف علاج کے لیے باہر جائیں گے اور علاج کرواکے واپس آئیں گے۔

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ن لیگ کے 4 بڑوں کے نام کی تفصیلات سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔

ن لیگ پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ حلف نامے میں لکھا گیا جب ڈاکٹر لکھیں گے نواز شریف واپس آئیں گے، ن لیگی قائد اپنے فیصلے سے واپس آئیں گے، یہ سابق وزیراعظم کومجبور نہیں کرسکتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت وفاقی کابینہ نے دی، عمران خان نے کہا تھا کہ نوازشریف کی رپورٹس درست ہیں۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے وزیر دفاع پرویز خٹک کی پارٹی حیثیت پر سوال اٹھادیا۔

رانا ثنا اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ کوئی ڈیل نہیں ہورہی نہ ہم ڈیل چاہتے ہیں، نواز شریف واپسی کا فیصلہ خود کریں گےاور اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کی انا اور وفا ذاتی معاملہ ہوتا ہے، نوازشریف پاکستان کے سینئر ترین اور تجربہ کار لیڈر ہیں۔

وزارت توانائی نے نیشنل الیکٹراک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) میں گھریلو صارفین کےلیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔

ن لیگ پنجاب کے صدر نے کہا کہ مفاہمت یا ڈیل ہونی ہے یا قانون سازی اس کے لیے ن لیگ تیار ہے، آزاد شفاف انتخابات کے علاوہ ہمارا کوئی مطالبہ نہیں۔

اُن ک کہنا تھا کہ لوگو ں کی فائلیں بنالی جاتی ہیں، فائلیں دکھا کر ان سے کہا جاتا ہے یہ کرو، حکومت کے اتحادی پر تول رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.