بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف فیملی کیخلاف کیس کی سماعت کرنے والے جج کاتبادلہ

شہباز شریف خاندان، خواجہ برادران اور خواجہ آصف کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والے جج کا تبادلہ کردیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے شہباز فیملی، خواجہ برادران اور خواجہ آصف کے کیسز کی سماعت کرنے والے جج جواد الحسن کا تبادلہ کردیا۔

شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی کل سماعت ہے اور ایک دن قبل ہی جج کا تبادلہ کردیا گیا۔

جج جواد الحسن کا سیشن جج مظفر گڑھ تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

احتساب عدالت نمبر 2 میں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی کل سماعت ہوگی۔

جج جواد الحسن کے متبادل کے طور پر کسی دوسرے جج کو تاحال تعینات نہیں کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.