بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف اور فلسطینی صدر محمود عباس کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطین کے صدر محمود عباس نے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب کے دوران آپ کی حمایت اور مدد کے لئے بےحد شکر گزار ہوں۔ 

فلسطینی صدر نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے، پاکستانی ہمارے بھائی اور بہن ہیں۔ پاکستانی ہمارے گھر کے لوگ ہیں، ہم نے اُن کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایسا نہ کہیں، فلسطین نے سیلاب زدگان کی جس طرح مدد کی، بھول نہیں سکتے، آپ کی کامیابی تک پاکستان آپ کے حق کے لئے آواز بلند کرتا رہے گا۔

محمود عباس کا کہنا تھا کہ مفتی فلسطین اپنی وفات تک پاکستان میں رہے، ان کی دیکھ بھال پاکستان نے کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین ہمارے ایمان و یقین کا حصہ ہے، فلسطین ہمارے دل میں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.