جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شہباز شریف، عطا مانیکا ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

شہباز شریف اور سابق صوبائی وزیر عطا مانیکا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صوبائی وزیر عطا مانیکا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

عطا مانیکا اور ان کے بیٹے حیات مانیکا نے پی پی 193 پاک پتن سے کاغذات جمع کرائے ہیں، ذرائع کے مطابق ملاقات میں عطا مانیکا نے پارٹی صدر سے انہیں یا بیٹے کو ٹکٹ دینے کی بات کی تھی۔

ذرائع کے مطابق 2018 میں حیات مانیکا اس حلقے سے الیکشن ہار گئے تھے، وہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے داماد بھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات شہباز شریف نے عطا مانیکا سے کہا کہ ’عطا صاحب، نواز شریف آپ کو بہت پسند کرتے ہیں‘۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے عطا مانیکا کو ان کے حلقے کا معاملہ نواز شریف کے سامنے رکھنے کا وعدہ کیا۔

عطا مانیکا نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ حلقے کے ٹکٹ کا معاملہ شہاز شریف کے سامنے رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے ہمارا معاملہ نواز شریف کے سامنے رکھنا ہے۔

جیو نیوز نے عطا مانیکا سے استفسار کیا کہ اگر آپ کو یا بیٹے کو ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملا تو کیا لائحہ عمل ہوگا؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں معاملہ بعد میں دیکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق دوسری طرف پی پی 193 سے فاروق مانیکا نے بھی کاغذات جمع کرا دیے ہیں، وہ رانا ثناء کے ساتھ پریس کانفرنس میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کرچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.