connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup gay hookup places in gloucester county nj hookup Roosevelt New Jersey california hookup bar asian girls best place for discreet hookups married hookup Birmingham

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز زرداری ملاقات کی اندورنی کہانی

سابق صدر آصف علی زرداری اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان ہوئی ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی، ملاقات میں اتحادیوں سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا، شرکاء کی بڑی تعداد نے بھی عدم اعتماد کے مشورے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پہلے وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا مشورہ ہوا،آصف زرداری، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی الگ ملاقات کا بھی ایک دور ہوا،تینوں رہنماؤں نے سیاسی رابطوں میں پیش رفت پر مشاورت کی۔

مسلم لیگ ن کے صدر محمدشہباز شریف نے آج سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کوظہرانے پر مدعو کر لیا، اس موقع پر تینوں بڑوں میں تحریکِ عدم اعتماد سمیت دیگر سیاسی معاملات پر اہم گفتگو ہو گی۔

بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی، جے یو آئی قیادت میں ملاقاتوں کے الگ الگ دور بھی ہوئے، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عدم اعتماد تحریک کے لیے حتمی تاریخ کا فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی،یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ وقت کم ہے، براہ راست عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے، عثمان بزدار یا اسد قیصر کو بعد میں دیکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کسی اسپیکر یا وزیراعلیٰ کو فوکس کیا تو وزیراعظم کو وقت مل جائے گا، ملاقات میں اتحادیوں سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا،نمبرز گیم اتحادیوں کے بغیر بھی پورا ہوگا، اجلاس میں شرکا کی رائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.