شہبازشریف کی زیر صدارت اپوزيشن رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پوری قوت سے حکومت کی سیاہ قانون سازی کا راستہ روکنے کا عزم کیا گیا۔
اجلاس میں تمام اراکین کو آج پارلیمنٹ میں حاضری یقینی بنانے کا بھی حکم دیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گيا کہ متحدہ اپوزیشن کے قائدین اپنی اپنی جماعتوں کے اراکین کی حاضری یقینی بنائیں گے۔
اس موقع پر شہباز شریف نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے، سہارے اسے بچا نہیں سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ملک کو معاشی زوال اور عوام کو مہنگائی کے وبال میں مبتلا کیا، یہ ظالم حکومت سیاہ قوانین سے زندگی نہیں پاسکتی۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج دن 12 بجے ہوگا جس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.