پنجاب کے حلقے پی پی 167 سے ن لیگ کے امیدوار نذیر چوہان کا کہنا ہے کہ شکست دیکھ کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ہوش اڑ گئے ہیں۔
لاہور میں ایم این اے شائستہ پرویز ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نذیر چوہان نے کہا کہ کل رات نامعلوم افراد نے مجھے روک کر نعرے لگائے، پی ٹی آئی امیدوار شبیر گجر اور اس کے ساتھیوں نے میری گاڑی روکی اور شبیر گجر کے بھائی خالد گجر نے مجھ پر سیدھی فائرنگ کی، مگر میں بچ گیا۔
انہوں نے کہا کہ میری گاڑی پر گولیاں چلائی گئیں، پی ٹی آئی کو پتہ ہے یہاں سے مسلم لیگ ن الیکشن جیت چکی ہے، انہوں نے باہر سے غنڈے منگوا کر پلاننگ کے ساتھ مجھ پر حملہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس سے گزارش ہے کہ مجھے سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، یہ ان کو ٹکٹ دے رہے ہیں جو بدمعاش اور زمینوں پر قبضے کیے ہوئے ہیں، اپنی شکست کو دیوار پر لکھا دیکھ کر یہ ہمیں ڈرانا چاہ رہے ہیں۔
نذیر چوہان نے کہا کہ ہم پاکستان کی بقاء کے لیے الیکشن لڑرہے ہیں، میں ان پر دہشت گردی کے پرچے کٹوا کر ان کو نشان عبرت بنواؤں گا۔
مسلم لیگ ن کے امیدوار کا کہنا تھا کہ ہم نے وکلا کو بلایا ہے، ان پر ہم مقدمہ درج کرائیں گے، ان تمام اداروں کے پاس جائیں گے جو ہماری حفاظت کرتے ہیں، میرے ایک گارڈ کا بازو ٹوٹ گیا ہے۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کی ایم این اے شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ میں اس افسوسناک واقعہ کی مذمت کرتی ہوں، لانگ مارچ کے دوران ان کے ایک ساتھی کے گھر سے اسلحہ ملا تھا، ادارے سیکیورٹی کیمرہ کی فوٹیج دیکھیں اور ملزمان کو قرار واقعہ سزا ملنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ان کو اپنی شکست دیوار پر لکھی نظر آرہی ہے، پی ٹی آئی نے ملک کی معیشت اور سکون کو ختم کردیا ہے۔
شائستہ پرویز ملک ک کہنا تھا کہ ادارے جتنا جلدی ہوسکے اس پر قابو پائیں گے، نفرتیں بہت پھیل رہی ہیں، فتنہ خان کو جلد قابو کیا جائے۔
Comments are closed.