درہ آدم خیل کے علاقے بلندر میں شکار پر گئے تین دوستوں کو مبینہ طور پر ان کے اپنے ہی دوست نے قتل کردیا۔ مقتولین کے لواحقین نے ملزم کو ڈھونڈ کر جان سے مار دیا۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ درہ آدم خیل میں درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔
پولیس کے مطابق شکار کے دوران حاجی میکائیل، نجیب اور شاہ فہد کی اپنے ساتھی وسیم سے تکرار ہوئی، جس پر وسیم نے فائرنگ کرکے تینوں کو قتل کردیا اور پہاڑوں میں روپوش ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر مقتولین نے ملزم وسیم کو پہاڑوں پر ڈھونڈ نکالا اور اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
Comments are closed.