بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شکاری کی گولی سے زخمی تیندوا دوران علاج چل بسا

مظفرآباد میں دریائے نیلم کے کنارے سے زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا تیندوا دوران علاج چل بسا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق تیندوے کے جسم میں گولی لگی تھی، اسے گزشتہ روز علاج کے لیے اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا، تیندوےکی موت گولی لگنے اور ریڑھ کی ہڈی متاثر ہونے کے سبب ہوئی۔

وائلڈ لائف انتظامیہ نے تیندوے کو شکار کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ یہ چیتا ممکنہ طور پر کسی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوا۔

تیندوے کا اسلام آباد میں مکمل ایکسرے اور طبی معائنہ کیا گیا، تیندوے کے جسم میں 6 ایل جی رائفل کے کارتوس پائے گئے، زخمی تیندوے کی کمر ٹوٹ گئی تھی، دھڑمفلوج ہوچکا تھا،

مادہ تیندوا گولیوں کا نشانہ بننے کے بعد دریا کے قریب پہنچی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر میں دریائے نیلم کے کنارے سے ملنے والے زخمی تیندوےکو علاج کیلئے اسلام آباد پہنچایا گیا، محکمہ وائلڈ لائف کا ابتدائی موقف تھا کہ تیندوا ممکنہ طور پر کسی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوا ہے، اسے آزاد کشمیر میں علاج کی سہولت نہ ہونے پر اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.