بھارتی مقبول ترین کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ کے میزبان کپل شرما نے اپنے شو کے عارضی طور پر بند ہونے سے متعلق خبروں پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
2016ء میں شروع ہونے والے ’دی کپل شرما‘ شو نے بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنی ایک منفرد پہچان بنائی ہے، اس شو کی بدولت کئی فنکار مشہور ہوئے ہیں جن میں پاکستانی کامیڈین بھی شامل ہیں۔
اپنے مشہور ترین شو کے عارضی طور پر بند ہونے سے متعلق اب کپل شرما نے خود بھی بات کی ہے۔
حال ہی میں کپل شرما نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ اب تک فائنل نہیں ہوا ہے کہ شو کو کب بند کیا جائے گا، ہمارے شو کی ٹیم جولائی میں اپنے لائیو ٹور کے لیے امریکا جائے گی، اس دوران دیکھیں گے کہ آگے کیا کرنا ہے۔
کپل شرما شو کو بار بار آف ایئر کیوں کیا جاتا ہے؟
گزشتہ کچھ برسوں سے دی کپل شرما شو کو عارضی طور پر آف ایئر کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ اس شو کے فنکاروں کا بریک لینا، تازہ دم ہو کر واپس آنا اور میزبان کپل شرما کا اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم جون کو دی کپل شرما شو کے چوتھے سیزن کی آخری قسط نشر کی جائے گی جس کے بعد پروگرام کو غیر معینہ مدت کے لیے آف ایئر کر دیا جائے گا۔
Comments are closed.