وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہ کی ہے، نہ ہوگی، شوبازی کرنے کی منفی سیاست دفن ہوچکی ہے سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا کرپشن کرنے والوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔
لاہور میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزرا اعجاز عالم، محمد اختر ملک، ایم این اے سردار محمد خان لغاری ، ایم پی اے مہندر پال سنگھ، سلیم اختر اور غلام علی اصغر سمیت دیگر نے ملاقات کی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں، ترقیاتی منصوبے عوام کی ضرورت ہیں، ان کی بروقت تکمیل بہت اہم ہے، منصوبوں کی نگرانی کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں لوٹ مار قصہ پارینہ ہے، شہر شہر دورے کرکے ترقیاتی منصوبوں کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔
عثمان بزدار کا ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرکاری احکامات کو زیر التوا ڈالنے والوں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں ماضی میں نمائشی منصوبے شروع کرکے قومی خزانہ لٹایا گیا اور عوام کی اصل ترجیحات کو نظر انداز کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے ماضی کی غلط روایت کا خاتمہ کیا ہے ، کرپٹ عناصر کی وجہ سے وطن عزیز آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےآزادی صحافت کے عالمی دن پر میڈیا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میڈیا نے معاشرے میں اجتماعی شعور بیدار کرنے کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔
Comments are closed.