معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شوگر مافیا کی طرح پولٹری مافیا سے بھی ٹکر لیں گے اور شکست دیں گے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کیا حمزہ شہباز نے پولٹری کے بزنس سے لاتعلقی کرلی ہے؟ شوگر مافیا کی طرح پولٹری بزنس کوبھی ریگولیٹ کرنے جا رہے ہیں، مافیاز کی جڑیں کاٹنے میں تھوڑا وقت لگےگا، عوام کو ریلیف دیں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔
انہوں نے پی پی 84 الیکشن سے متعلق کہا کہ وبائی صورتحال کے باوجود ضمنی الیکشنز کا انعقاد الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہے، این اے 249 میں ٹرن آوٹ کم رہا، خوشاب میں ٹرن آوٹ کم رہنے کا امکان ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا پی پی 84 میں جاری ضمنی الیکشن سے متعلق کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باوجود پی پی 84 میں ایک اور ضمنی الیکشن جاری ہے، این اے 249 کےضمنی الیکشن میں کم ووٹر ٹرن آوٹ نے کئی سوالات اٹھائے۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خوشاب پی پی 84 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا مقابلہ کرپٹ ن لیگی لٹیروں سے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہےالیکشن کمیشن کسی امیدوار کو شکایت کا موقع نہیں دے گا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اسمبلی میں ایجنڈا وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم کی منظوری سے آتا ہے، کورونا وائرس نے اسمبلی کی بہاریں تھوڑی کم کی ہوئی ہیں، بجٹ کےدنوں میں حاضری بڑھے گی۔
Comments are closed.