بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شمالی کوریا کے سربراہ کی اہلیہ طویل عرصہ کہاں غائب تھیں؟

شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ کی اہلیہ طویل مدت بعد منظرِ عام پر آگئیں، اس سے قبل ان کی اہلیہ کے حاملہ ہونے کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

معروف آن لائن ای کامرس کمپنی ’علی بابا‘ کے بانی جیک ما 2 ماہ سے زائد عوامی منظرنامے سے پراسرار طور پر غائب رہنے کے بعد سامنے آگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس کے اوائل سے منظر سے غائب کم جونگ اُن کی اہلیہ ری سول جیو نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک تقریب میں شرکت کی تھی۔

  تقریب کم جونگ اُن کے والد کی سالگرہ کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی۔

شوہر کے ساتھ تقریبات میں ساتھ جانے والی ری سول جیو کے طویل مدت سے منظر عام سے غائب رہنے پر تشویش کا اظہار کیا جارہا تھا اور صحت کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ وہ عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں سامنے نہیں آرہی تھیں۔

 واضح رہے کہ شمالی کوریا میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز نہیں ہیں لیکن بعض بین الاقوامی ماہرین نے اس دعوے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.