بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل فائر پر امریکا کی شدید مذمت

امریکا نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل فائر کی شدید مذمت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل لانچ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ یہ پڑوسیوں اور بین الاقوامی برادری کے لیے خطرہ بھی ہے اور امریکا بیلسٹک میزائل لانچ کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ادھر پڑوسی ملک جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے آج صبح مشرقی سمندر کی طرف بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.