پیر 14؍رجب المرجب 1444ھ6؍فروری 2023ء

شمالی کوریا کا غبارہ جنوبی کوریا کی فضائی حدود میں داخل

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ایک غبارے کو اپنی فضائی حدود میں ٹریک کیا لیکن اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے بتایا کہ غبارہ تھوڑی دیر کیلئے ہماری فضائی حدود میں داخل ہوا۔

چند گھنٹوں بعد غبارہ جنوبی کوریا کی فضائی حدود سے نکل گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ موسم کی صورتحال جاننے کا غبارہ تھا، جاسوس غبارہ نہیں تھا۔

یاد رہے کہ 26 دسمبر 2022 کو شمالی کوریا کے 5 ڈرونز جنوبی کوریا کی حدود میں داخل ہوئے تھے جس کے نتیجے میں جنوبی کوریا نے اپنے لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹرز کو فضا میں بھیجا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.