پیر 14؍رجب المرجب 1444ھ6؍فروری 2023ء

سپریم کورٹ نے سپر ٹیکس کے واجبات 7 دن میں ادا کرنے کا حکم دے دیا، وزارت اطلاعات

وزارت اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ نے سپر ٹیکس کے واجبات 7 دن میں ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

 سپر ٹیکس کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی تھیں، جن پر سپریم کورٹ نے آج حکم دیا۔

 وزارت اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ نے سپر ٹیکس کے 50 فیصد واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔

 یاد رہے کہ پارلیمنٹ نے 150ملین روپے سے زائد آمدن والی کارپوریشنز پر سپر ٹیکس لگایا تھا۔ پارلیمینٹ نے فنانس ایکٹ 2022 کے تحت سپر ٹیکس عائد کیا۔

بڑی کارپوریشنز کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے عبوری حکم کے ذریعے سپر ٹیکس کی وصولی کے خلاف حکم امتناع دے دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.