شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 قبائلی رہنما جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق سرگرداں چوک کے قریب گاڑی میں سوار مسلح افراد نے فائرنگ کی۔
جاں بحق افراد کی شناخت صاحب رحمان اور خیر اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
انھوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
Comments are closed.