شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کا فوری اور مؤثر جواب دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی جوان شہید ہوگئے۔
شہید سپاہی 20 سالہ ظہور خان کا تعلق لوئر دیر سے جبکہ شہید سپاہی 23 سالہ رحیم گل کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے میر علی میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی ظہور اور سپاہی رحیم گل کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج کے بہادر افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان سے تعزیت بھی کی۔
Comments are closed.