جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار محمد ظاہر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پرُعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.