اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حماس کے کمانڈ اسٹرکچر کو تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے 8 ہزار جنگجو مار دیئے جبکہ خان یونس میں بھی حملے بڑھا دیئے ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی ہلال احمر کے اسپتال کے اطراف شدید گولہ باری اور ڈرون طیاروں سے حملے کیے گئے جبکہ اسپتال کے پاس کھڑے نہتے فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا گیا۔
اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں بھی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
ادھر غزہ میں ایک اور اسرائیلی فوجی مارا گیا، اسرائیلی فوج نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 510 ہوگئی۔
Comments are closed.