شمالی آئرلینڈ کی کاؤنٹی ڈیری میں خاتون پولیس افسر کے گھر کو بم سے اڑانے کی کو شش ناکام بنادی گئی۔
ڈبلن سے سرکاری میڈیا کے مطابق برطانوی آرمی کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیا۔
اسٹورونٹ کی فرسٹ منسٹر ارلن فوسٹر کا خاتون آفیسر سے فون پر رابطہ ہوا ہے۔
ادھر نائب وزیراعظم مشیل اونیل نے پولیس آفیسر کے قتل کی کوشش کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ سیاستدانوں کو رجعت پسندوں اور زہریلے ایجنڈے والوں کے خلاف اکٹھا ہونا چاہیے۔
سرکاری میڈیا نے مزید کہا کہ ڈی یو پی رہنما کی پولیس آفیسر پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
سرکاری میڈیا نے بتایا کہ ڈونگیون اور لیماوڈی کے درمیانی حصہ میں بڑے پیمانےپر سیکیورٹی آپریشن جاری ہے۔
Comments are closed.