شمالی آئرلینڈ تجارتی سمجھوتے پر برطانیہ اور یورپی یونین میں اتفاق ہوگیا۔
برطانوی وزیراعظم رشی سونک اور یورپین کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیرلئین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نئے منصوبے کے تحت اشیا کیلئے گرین اور ریڈ لین متعارف کرائی جائیں گی۔
گرین لین سے گزرنے والی اشیا کو چیک نہیں کیا جائے گا اور کاغذی کارروائی بھی کم ہوگی، ری پبلک آئرلینڈ اور ای یو جانے والی اشیا ریڈ لین سے گزریں گی اور چیک بھی ہوں گی۔
کامیاب مذاکرات سے بریگزٹ کے بعد سے جاری تنازع ختم ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
Comments are closed.