جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

شفقت محمود جامعات کو آن لائن امتحانات کی اجازت ملنے پر خوش

خیال رہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جامعات میں آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ یونیورسٹرز پر چھوڑ دیا۔ ایچ ای سی نے یونیورسٹیز کو اپنی صلاحیت کے مطابق منصفانہ امتحانات لینے کی ہدایت کردی۔

گزشتہ روز چیئرمین ایچ ای سی کی زیر صدارت یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کا اجلاس ہوا، ایچ ای سی نے یونیورسٹیزکو اپنی صلاحیت کے مطابق منصفانہ امتحانات لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جامعات طلبہ کی کارکردگی کے جائزہ کے لیے آن لائن یا آن کیمپس امتحانات لے سکتی ہیں۔

ایچ ای سی نے یونیورسٹیزکو اپنی صوابدید پر امتحانات لینے کی اجازت دے رکھی ہے۔

ایچ ای سی نے بعض یونیورسٹیز کے طلبہ کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات اور تمام صوبوں کے وائس چانسلرز کے ساتھ مشاورت میں طلبہ کے اندیشوں کا بغور جائزہ لیا۔

چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ یونیورسٹیزکو تکنیکی اور انتظامی تیاری کے مطابق امتحانات لینے چاہیں، آن لائن امتحانات کے لیے جامعات ‘اوپن بک امتحانات’ کا انتظام کریں۔

ایچ ای سی کے مطابق آن کیمپس امتحانات ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی صورت میں لیے جاسکتے ہیں۔ ایچ ای سی نے جامعات کو واضح کر دیا کورونا کو مدنظر رکھ کر اقدامات اٹھائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.