قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے پہلے ایونٹ کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شعیب ملک نے کہا کہ ’میری تمام نیک خواہشات کے پی ایل 2021 کے پہلے ڈرافٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے ساتھ ہیں۔‘
شعیب ملک نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آئندہ ماہ سے ایک دلچسپ ٹورنامنٹ دیکھنے کا منتظر ہوںْ۔‘
سابق کپتان نے اپنی ٹوئٹ ہیش ٹیگ ’کھیلو آزادی سے‘ کا بھی استعمال کیا۔
واضح رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے پہلے ایونٹ کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔
پاکستان کے نامور کھلاڑیوں کے ساتھ اوورسیز کیٹگری میں جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز، انگلینڈ کے فل ماسٹرڈ، اویس شاہ، میٹ پریئیر، مونٹی پنیسر اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشان منتخب ہوگئے، کشمیر پریمئر لیگ جیو سوپر سے براہ راست نشر کی جائے گی۔
اسلام آباد میں ہونے والی کے پی ایل ڈرافٹنگ میں 6 فرنچائزز کے مالکان، کوچز اور کپتانوں نے حصہ لیا۔
Comments are closed.